کامیابی اورناکامی ساتھ ساتھ ،ناکامی کے ڈرسے منصوبوں کو ترک نہیں کرنا چاہیے : ہمایوں سعید

کامیابی اورناکامی ساتھ ساتھ ،ناکامی کے ڈرسے منصوبوں کو ترک نہیں کرنا چاہیے : ...
کامیابی اورناکامی ساتھ ساتھ ،ناکامی کے ڈرسے منصوبوں کو ترک نہیں کرنا چاہیے : ہمایوں سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی)ناموراداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ اگر فلمیں بننے کا سلسلہ اسی طرح بلا تعطل جاری رہا تو انڈسٹری بہت جلد کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گی ، کامیابی اورناکامی ساتھ ساتھ چلتی ہے اور ناکامی کے ڈرسے کبھی بھی منصوبوں کو ترک نہیں کرنا چاہیے ۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹر ویو میں ہمایوں سعید کا کہنا تھاکہ گزشتہ کچھ سالوں سے تواتر سے فلمیں بن رہی ہیں اور اس میں کامیاب فلموں کی شرح زیادہ ہے لیکن ہماری انڈسٹری کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ بڑے بجٹ کی فلمیں بنائی جا سکیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ نہ صرف فلم انڈسٹری کو کم از کم 10سالوں کیلئے تمام ٹیکسز سے چھوٹ دی جائے بلکہ مالی معاونت کا بھی اعلان کیا جائے، اگر حکومت اس شعبے میں جوائنٹ ونچر کرے تو بہت جلد بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

سارہ لورین کابھارتی فلم میں کاسٹ ہونے کا دعویٰ

مزید :

تفریح -