بالی ووڈ اداکار عامرخان نے ترک گیم شو سے جیتی گئی لاکھوں روپے مالیت کی انعامی رقم شامی پناہ گزینوں کی فلاح کے لئے عطیہ کردی

بالی ووڈ اداکار عامرخان نے ترک گیم شو سے جیتی گئی لاکھوں روپے مالیت کی انعامی ...
بالی ووڈ اداکار عامرخان نے ترک گیم شو سے جیتی گئی لاکھوں روپے مالیت کی انعامی رقم شامی پناہ گزینوں کی فلاح کے لئے عطیہ کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(آن لائن) بالی ووڈ سپر سٹار عامرخان نے ترک گیم شو سے جیتی گئی لاکھوں روپے مالیت کی انعامی رقم شامی پناہ گزینوں کی فلاح کے لئے عطیہ کردی۔

مزاحیہ چٹکلوں کے ساتھ اپنی جسمانی حرکات سے بھی دیکھنے والوں کو محظوظ کرتا ہوں : افتخار ٹھاکر
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار عامر خان نے دورہ ترکی کے دوران معروف گیم شو کون بنے گا کروڑ پتی ترک، ورژن میں بطور مہمان شرکت کی، اس موقع عامر خان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گیم شو میں جیتنے والی انعامی رقم کو ترکی میں موجود پناہ گزینوں کے نام کردوں گا، یہ گیم اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ دوسروں کی مدد کے لیے کھیل رہا ہوں اور یہاں سے جیتنے والی تمام رقم فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کروں گا۔گیم شو کھیلنے کے دوران عامر خان ایک لاکھ 25 ہزار ترکش لیرا 36 لاکھ 17 ہزار روپے سے زائدتک پہنچ گئے تاہم وہ سوال کا جواب نہ دے سکے جس کے باعث عامر خان صرف 60 ہزار ترکش لیرا 17 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد ہی جیت سکے اور گیم شو کے اختتام پر انہوں نے انعامی رقم کو ترکی میں موجود پناہ گزینوں کو عطیہ کردی۔
واضح رہے کہ بھارتی اداکار اپنی نئی آنے والی فلم سیکرٹ سپرسٹار کی عکسبندی اور شہرت کے لیے ان دنوں ترکی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے صدارتی محل میں صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی اور اس کے علاوہ دیگر فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیا ہے۔

مزید :

تفریح -