سلمان خان نے داؤد ابراہیم کے رشتہ دار کو دبنگ جواب دیدیا، ایسی بات کہہ دی کہ نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

سلمان خان نے داؤد ابراہیم کے رشتہ دار کو دبنگ جواب دیدیا، ایسی بات کہہ دی کہ ...
سلمان خان نے داؤد ابراہیم کے رشتہ دار کو دبنگ جواب دیدیا، ایسی بات کہہ دی کہ نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے بھارتی انڈر ورلڈ ڈان دائود ابراہیم کے رشتے دار اور بگ باس 11 میں شامل زبیر خان کے الزامات کا جواب دے دیا۔

چند روز قبل بھارتی ٹی وی کے متنازع ترین شو بگ باس 11میں شامل زبیر خان نے سلمان خان کے خلاف ممبئی کے لوناولا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے کہا تھا کہ سلمان خان نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مجھے انڈسٹری میں کام کرنے کے قابل نہیں چھوڑیں گےاور باہر آنے پر مجھے اپنا پالتو جانور بنادیں گے۔ زبیر خان نے سلمان خان کے نازیبا رویے پر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔دبنگ خان کے مداحوں سمیت پورا بھارتی میڈیا زبیر خان کےاس بیان پر سلمان خان کے ردعمل کا بے چینی سےانتظار کررہاتھا اور اب یہ انتظار ختم ہوا سلمان خان نے زبیر خان کے مطالبے پر معافی بھی اپنے دبنگ انداز میں ہی مانگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے شو کے دوران پورے میڈیا کے سامنے زبیر خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ”پچھلے ہفتے میں نے تمہیں نیشنل ٹی وی پر کتے سے تشبیہ دے کر کتوں کی توہین کی جس پر میں کتوں سے معافی مانگتا ہوں۔ سلمان خان کا یہ دبنگ انداز زبیر خان کو مشتعل کرنے کے لیے کافی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ زبیر خان سلمان کو کیا جواب دیتے ہیں۔واضح رہے کہ زبیر خان نے بگ باس کے گھر میں رہنے والے دیگر افراد کے ساتھ لڑائی جھگڑاکرنے کے علاوہ نازیبا زبان بھی استعمال کی تھی جس پر سلمان خان نے انہیں خوب جھاڑ پلائی تھی

مزید :

تفریح -