آسٹریلین ڈاکٹروں نے سنہری مچھلی کے دماغ کا کامیاب آپریشن کر لیا

آسٹریلین ڈاکٹروں نے سنہری مچھلی کے دماغ کا کامیاب آپریشن کر لیا
آسٹریلین ڈاکٹروں نے سنہری مچھلی کے دماغ کا کامیاب آپریشن کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (ویب ڈیسک) جب معاشروں کے اندر انسانیت کےساتھ جانوروں سے محبت بھی پیدا ہوجائے تو وہاں امن اور سکون کا راج ہوتا ہے اور یورپی معاشرے اسکی زندہ مثال ہیں ، آسٹریلیا کے ڈاکٹرز نے موت کے منہ میں جاتی گولڈ فش کی ایک انتہائی مشکل آپریشن کے بعد دوبارہ زندہ رہنے کی شمع روشن کردی۔ آسٹریلین ڈاکٹرز نے گولڈ فش کے دماغ کا آپریشن کر کے خطرناک جان لیوا رسولی نکال دی جسکے بعد گولڈ فش تیزی سے صحت یاب ہو رہی، جارج نامی اس مچھلی کو آپریشن سے قبل بے ہوش کیا گیا۔ لارٹ سمتھ انیمل ہسپتال میلبورن میں آپریشن کرنےوالے سرجن ڈاکٹر ٹریسٹان رچ نے بتایا کہ مچھلی اب صحت یاب ہے اور جلد دوبارہ پانی میں تیر سکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مچھلی کے دماغ میں موجود رسولی کافی بڑی تھی اور وہ آہستہ آہستہ مزید بڑی ہو رہی تھی جو اس کی زندگی کے لیے خطرہ بن گئی تھی، آپریشن سے گولڈ فش کے مالک کے سامنے دو آپشنز رکھے گئے تھے یا تو وہ اسے سلادے یا پھر آپریشن کیا جائے، مالک نے آپریشن کرانے کا فیصلہ کیا اور یہ فیصلہ جارج کی زندگی کی نوید لے کر آیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ جارج کو آپریشن کے دوران زندہ رکھنے کے لیے آکسیجن نیٹید پانی کو اس کے جبڑوں کے ذریعے گزارا جاتا رہا، یہ آپریشن 45 منٹ جاری رہا۔ ڈاکٹر رچ کا کہنا تھا کہ وہ اس آپریشن سے خوش ہیں کیوں کہ یہ ان کی زندگی کا ایک نیا تجربہ تھا۔ان کا کہنا تھا کہ گولڈ فش کی عمر 10 سال ہے اور ابھی وہ مزید 20 سال زندہ رہ سکتی ہے۔

مزید :

تفریح -