کیا آپ یہ دلچسپ ترین سواری خریدنا چاہیں گے؟

کیا آپ یہ دلچسپ ترین سواری خریدنا چاہیں گے؟
کیا آپ یہ دلچسپ ترین سواری خریدنا چاہیں گے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک) زندگی پرمشقت ضرور ہے لیکن انسان اس میں سے اپنے لئے تفریح کا پہلو نکال لیتا ہے۔ اب ایک مختلف کھیلوں پر بات کریں تویہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ کھیل میں چند کھلاڑی حصہ لے رہ ے ہوتے ہیں لیکن اس میں مگن ایک پوری کمیونٹی اور ملک ہوتے ہیں۔ اس تفریح کو لے کر انسان نے نت نئے کھیل ایجاد کئے کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، سکوائش، باکسنگ، باسکٹ بال، ان ڈور گیمز بہت مقبول ہوئیں۔ اب پانی کے تیراکوں کے لئے نئے کھیل متعارف ہورہے ہیں۔ انہی میں سے ایک نیا کھیل سامنے آیا ہے جیسے آئرن مین، سٹائل جیٹ پیک ایک دلچسپ نیا کھیل ہے جس میں ایک بطخ کی طرح گردن لگائے نوکدار نلی پر مشتمل کھیل کا آلہ استعمال ہوتا ہے۔ سادہ لفظوں میں یہ سمجھ لیں کہ کھلاڑیوں اس سکوئرنما کھلونے کو مضبوطی سے تھما کر پاﺅں سے اس کے ایکسیلیٹر کو دباتا ہے تو یہ پانی کو شدت سے پیچھے دھکیلتے ہوئے نومیٹر ہوا میں بلند ہوتا ہے اور اس طرح کھلاڑی جھیل دریا یا پانی کے اس تالاب میں ”فلائی“ کرتا ہے جس میں یہ کھیل کھیلا جاتا ہے، اس آلے یا کھلونے میں لگی 50 فٹ لمبی مشک پانی کو تیزی سے نیچے کی طرف دھکیلتی ہے۔ اس کھیل کا خیال شمال کیلیفورنیا راب جینز کے ذہن میں آیا اور اس نے اسے 2011ءمیں بنا ڈالا۔ مزے کی بات یہ ہے کہ راب جینز کی عمر صرف 20 برس ہے۔ پھر راب نے کمپنی بنالی جو یہ کھلونے تیار کرتی ہے۔یہ ایک محفوظ کھیل کیونکہ گرنے کی صورت میں کوئی نقصان نہیں ہوتا۔

مزید :

تفریح -