فلم میں کام کرنے کے عوض ہدایتکار کے ساتھ راتیں گزارنے کا کہا گیا: بالی ووڈ اداکارہ سروین چاولہ کا انکشاف

فلم میں کام کرنے کے عوض ہدایتکار کے ساتھ راتیں گزارنے کا کہا گیا: بالی ووڈ ...
فلم میں کام کرنے کے عوض ہدایتکار کے ساتھ راتیں گزارنے کا کہا گیا: بالی ووڈ اداکارہ سروین چاولہ کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سروین چاولہ نے بالی وود انڈسٹری کے بارے میں ایسا انکشاف کیا ہے جس نے ہر طرف تہلکہ مچا دیا ہے۔ ان کے بیان پر ہر کوئی انی سوچ کے مطابق وضاحت کر رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سروین چاولہ نے کہا ہے کہ ان کو ایک فلم میں کام دلانے پر ہدایتکار کے ساتھ رات گزارنے کی پیش کش ہوئی تھی۔اپنے انٹرویو میں سروین چاو¿لہ کا کہنا تھا کہ فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد بڑی فلم میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی جس کے لیے میں نے حامی بھرلی تھی لیکن ہدایتکار کے دوست نے فون کرکے کام دینے کے بدلے ساتھ رات گزارنے کا کہا ۔ اس کے علاوہ فلم کی مکمل شوٹنگ تک ہدایتکار کے ساتھ سونے کی شرط بھی رکھی تاہم میں نے اس پیش کش کو فوری طور پر ٹھکرادیا جس کے بعد مجھے فلم اور جس گھر میں رہائش پذیر تھی وہاں سے آدھی رات کو بے دخل کردیا گیا۔واضح رہے کہ ڈراموں کی معروف اداکارہ سروین چاولہ ابھی بالی ووڈ میں نووارد ہیں ان کو شہرت فلم ” ہیٹ سٹوری2“ میں انتہائی بولڈ کردار پر ملی تھی۔ انہوں نے ہندو مذہب ترک کرکے بدھ مت کا راستہ اختیار کر لیا تھا۔

مزید :

تفریح -