ایشوریہ رائے اور ابھیشک کی شادی کے 10سال مکمل ہوگئے
ممبئی (آن لائن)بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے اور ابھیشک بچن کی شادی کو 10سال مکمل ہو گئے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایشوریہ رائے اور ابھیشک بچن 2007 میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے اور رواں سال ان کی شادی کو 10سال مکمل ہو گئے ہیں ۔اس موقع پر ان کی یاد گار تصویر شئیر کی گئی ہے جس میں دونوں بہت خوبصورت دکھائی دے رہے ہیں۔