عالمی اقتصادی فورم میں شرمین عبید اور کرن جوہر کے درمیان انتہائی دلچسپ مکالمہ
ڈیووس(ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی اقتصادی فورم میںشرمین عبید اور بھارتی ہدایتکار کرن جوہر کے درمیان انتہائی دلچسپ مکالمہ ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کرنے والی شرمین عبید پہلی پاکستانی خاتون ہیں جبکہ اس موقع پر ان کے اور کرن جوہر کے درمیان انتہائی دلچسپ مکالمہ ہوا ،کرن جوہر کا کہناتھا کہ ”مجھے آپ کی آسکر تقریب کی تقریر آج تک یاد ہے ،میں آپ کی کامیابیوں پر فخر محسوس کرتاہوں “۔اس موقع پر شرمین عبید نے کرن جوہر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں بچپن سے آپ کی فلمیں دیکھتی بڑی ہوئی ہوں اس کے جواب میں کرن جوہر کا کہناتھا کہ آپ مجھ سے چھ سال چھوٹی ہیں تو بات ٹھیک ہے کہ بچپن میں میری فلمیں دیکھتی تھیں ۔شرمین عبید کا کہناتھا کہ ان کی خواہش ہے کہ آپ کے پروگرام ’کافی ود کرن ‘میں شرکت کریں اور آج آپ سے یہاں عالمی اقتصادی فورم میں ملاقات ہو گئی ۔