کپل شرما کی ”محبوبہ“ کا اصل نام بھاونیت، جالندھر کی رہائشی اور کپل شرما کی بچپن کی دوست ہیں

کپل شرما کی ”محبوبہ“ کا اصل نام بھاونیت، جالندھر کی رہائشی اور کپل شرما کی ...
کپل شرما کی ”محبوبہ“ کا اصل نام بھاونیت، جالندھر کی رہائشی اور کپل شرما کی بچپن کی دوست ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اپنی ”محبوبہ“ کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے جہاں بہت سے مداحوں کو خوش کر دیا ہے وہیں کئی مداحوں کے دل بھی ٹوٹے ہیں اور سب سے جاننا چاہتے ہیں کہ کپل شرما کا دل جیتنے والی ”گینی“ آخر ہے کون؟

بھارتی کامیڈین کپل شرما کو پیار ہو گیا۔۔۔“ محبوبہ کی تصویر سامنے لے آئے، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا
یہ معمہ اب حل ہو گیا ہے کیونکہ کپل شرما کی ”محبوبہ“ کے بارے میں تفصیلات بھی منظرعام پر آ گئی ہیں۔ بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان کا اصل نام بھاونیت چترا ہے اور جالندھر پنجاب کی رہنے والی ہیں، بھاونیت گینی کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں۔
گینی اور کپل شرما ایک ہی کالج میں پڑھتے تھے اور آپس میں بہترین دوست تھے جبکہ متعدد بار کئی فیسٹیولز میں بھی اکٹھے شریک ہو چکے ہیں، یہ دونوں کامیڈی شو ہنس بلئے میں بھی اکٹھے کام کر چکے ہیں۔


ماضی میں بہت سے افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ گینی اور کپل شرما کی شادی ہو رہی ہے تاہم اس وقت تک گینی کو کوئی نہیں جانتا تھا اور کپل شرما نے بھی ان سب خبروں کو ”بکواس“ قرار دیا تھا تاہم اب انہوں نے خود ہی سب کچھ بتا دیا ہے۔

بھارتی کار ریسر ایشوین سندر اور اہلیہ کار حادثے میں ہلاک
اس کے علاوہ یہ افواہیں بھی گردش کر تی رہیں کہ ”دی کپل شرما شو“ کی پروڈیوسر پریتی کے ساتھ بھی کپل شرما کا معاشقہ چل رہا ہے لیکن ان ٹویٹس نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے اور اگر اس افواہ میں واقعی کوئی صداقت تھی تو پھر کوئی شک نہیں کہ وہ شدید مایوس ہوئی ہوں گی۔

مزید :

تفریح -