’بگ باس‘ ریٹنگ کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیاہے: ارشد وارثی

’بگ باس‘ ریٹنگ کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیاہے: ارشد وارثی
’بگ باس‘ ریٹنگ کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیاہے: ارشد وارثی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی ( آن لائن ) بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار ارشدوارثی کا کہنا ہے کہ ’’بگ باس‘‘ کی انتظامیہ شو کی ریٹنگ کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور سستی شہرت کے لیے بے وقوف لوگوں کو پروگرام میں لیا جارہا ہے۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق بھارت کے ریئلٹی شو ’’بگ باس‘‘ کو سب سے زیادہ متنازعہ ریئلٹی شو تصور کیا جاتا ہے اور صرف ریٹنگ کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جاتے ہیں لیکن یہ سب جاننے کے باوجود کوئی اس حوالے سے بات نہیں کرتا اور اس کی سب سے بڑی وجہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان ہیں کیوں کہ انڈسٹری میں رہتے ہوئے بھی ان سے پنگا نہیں لے سکتا مگر اداکار ارشد وارثی نے آخرکار ’بگ باس 11‘‘ کے حوالے سے لب کشائی کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2006 میں ’’بگ باس‘‘ کے پہلے شو کی میزبانی کرنے والے بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار ارشد وارثی نے’’ بگ باس‘‘ کی انتظامیہ کو بزنس مین قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے صرف پیسہ بنارہے ہیں اور سستی شہرت کے لیے بے وقوف لوگوں کو پروگرام میں لیا جارہا ہے جس کی وجہ سے شو پستی کی جانب جارہا ہے۔
ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ ’بگ باس‘ میں جو اخلاقی ڈارمہ کیا جارہا ہے اس میں قصور ٹی وی یا شو انتظامیہ کا نہیں بلکہ مداحوں کا ہے جو صرف لوگوں کو ٹی وی پر عجیب وغریب حرکات کرتا دیکھنا چاہتے ہیں اوران کی گالیوں اور تماشوں سے محظوظ ہوتے ہیں لیکن جس دن عوام نے یہ فیصلہ کرلیا کہ وہ اخلاق سے گری ہوئی ایسی کوئی بھی چیز نہیں دیکھنا چاہتے اور ڈرامے باز لوگوں کے بجائے اچھے اداکاروں کو دیکھنا چاہیں گے، اس دن سے پروگرام کی انتظامیہ بھی اسکرپٹ تبدیل کرنے پر مجبور ہوگی۔

مزید :

تفریح -