ایشوریہ رائے نے فلموں میں واپسی کی تیاریاں شروع کر دیں
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ حسینہ ایشوریا رائے بچن نے بالی ووڈ میں دھماکہ خیز واپسی کی تیاریاں شروع کردیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سابق مس یونیورس بالی ووڈ فلم ”جذبہ “میں وکیل کا کردار نبھائیں گی۔ 2010ءسے فلموں سے دور رہنے کے باوجود بالی ووڈ حسینہ ایشیوریہ رائے آج بھی شائقین میں بےحد مقبول ہیں۔فلم جذبہ میں اداکار جان ابراہم، عرفان خان اور انوپم کھیر بھی ان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔