بھارتی ٹی وی کے مشہور اداکار گاگن کنگ اور ارجیت لاوانیا کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئے

بھارتی ٹی وی کے مشہور اداکار گاگن کنگ اور ارجیت لاوانیا کار حادثے میں جان کی ...
بھارتی ٹی وی کے مشہور اداکار گاگن کنگ اور ارجیت لاوانیا کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ٹی وی شو کے اداکار گاگن کنگ اور ارجیت لاوانیا کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور جس وقت یہ دونوں انتہائی قریبی دوست سمجھے جانے والے  ٹی وی فنکار حادثے کا شکار ہوئے دونوں ہی شراب کے نشے میں دھت تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکار گجرات میں امبر گاں سے اپنے ٹی وی سیریل ’’ماہاکالی‘‘  کی شوٹنگ ختم کر کے واپس ممبئی آ رہے تھے کہ اس دوران احمد آباد ممبئی ہائی وے پر ان کی گاڑی بے قابو ہو کر کھڑے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دونوں اداکار موقع پر ہی چل بسے جب کہ گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔حادثے کے بعد پولیس نے ٹرالر کے ڈرائیور کو حراست میں لیا لیکن عینی شاہدین نے جب پولیس کو بتایا کہ ٹرالر سڑک کنارے کھڑا تھا اور حادثے میں اس کے ڈرائیور کی کوئی غلطی نہیں تھی تو پولیس نے ڈرائیور کو رہا کر دیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے کہا ہے ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور حادثے کے وقت اداکار گاگن کنگ نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہا تھا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔پولیس کو تباہ شدہ گاڑی سے بیئر کے کئی خالی کین اور چپس کے پیکٹ بھی ملے ہیں ۔

مزید :

تفریح -