معروف پنجابی شاعر غلام محمد درد انتقال کر گئے

معروف پنجابی شاعر غلام محمد درد انتقال کر گئے
معروف پنجابی شاعر غلام محمد درد انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سرگودھا (ویب ڈیسک) ساہیوال کے معروف پنجابی شاعر غلام محمد درد48سال کی عمرمیں گزشتہ رات انتقال کر گئے،وہ عرصہ دراز سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، صبح چار بجے اچانک طبیعت بگڑی تو ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
 ان کا کلام ملک بھر کے معروف گلوکاروں نصرت فتح علی خان، ملکہ ترنم نور جہاں، عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی، طالب حسین درد، شفاءاللہ روکھڑی، ارشاد ٹیڈی، اللہ دتہ لونے والا و دیگر لوک گلوکاروں نے گایا۔ متعدد ادبی تنظیموں اور سماجی حلقوں نے ان کی گراں قدر خدمات کے سلسلے میں ا نہیں ایوارڈز سے نوازا۔
 مرحوم کی نماز جنازہ میں ضلع بھر سے نامور گلوکاروں، اہم سیاسی، سماجی اور ادبی شخصیات سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد انہیں آبائی گاﺅں کھوئی گورائیہ میں سپرد خاک کر دیا گیا اور رسم قل آج سہ پہر تین بجے ادا کی جائے گی۔

مزید :

تفریح -