مبشر لقمان کے نئے گانے نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، مقصد سامنے آیا تو سوشل میڈیا صارفین نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے

تفریح

لاہو ر(ڈیلی پاکستان آن لائن) مبشر لقمان کو دنیا ایک صحافی اور اینکر کے طور پر جانتی ہے لیکن ان کے زندگی کا ایک اور پہلو بھی ہے جس سے بیشتر لوگ ناواقف ہیں لیکن جب ان کا یہ پہلو سامنے آتا ہے تو دیکھنے والے حیران ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے لیکن اس مرتبہ تو انہوں نے سب کے دل ہی جیت لئے ہیں۔

حکم امتناع واپس ،عدالت نے اسلام آباد میں ریسلنگ مقابلوں کی اجازت دیدی
مبشر لقمان صحافی ہونے کیساتھ ساتھ ایک گلوکار بھی ہیں جنہوں نے اپنا نیا گانا ریلیز کر دیا ہے جو ایک بہت ہی مشہور گروپ اور اس کے گانے کا ”کور“ ہے۔ انہوں نے انتہائی باصلاحیت گلوکارہ زارا حیدر کے ساتھ ”بی جیز“ گروپ کے گانے ”فرسٹ آف مئی“ کا گانا گایا ہے۔ انہوں نے یہ گانا بنیادی طور پر شوکت خانم ہسپتال اور کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا بچوں کے علاج کیلئے عطیات کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے گایا ہے۔
گانا شروع ہوتے ہی مبشر لقمان یہ کہتے ہوئے سنائی دیتے ہیں کہ ”ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر سال 15 ہزار بچوں کو کینسر کا موزی مرض لاحق ہو جاتا ہے اور یہ تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ ان میں سے بیشتر کا علاج نہیں ہو پا رہا، وہ ایک ہی صورت ہو سکتا ہے کہ اگر آپ اور ہم مل کر یہ فیصلہ کر لیں کہ ہم نے کینسر کے موذی مرض سے جنگ کرنی ہے۔ آپ دس روپے دیں، 100روپیہ دیں یا حسب توفیق جو بھی دیں، آپ کی دی ہوئی زکوة اور عطیات کسی ایک بچے کی قیمتی جان بچا سکتی ہیں۔ “

آرمی چیف نے کورکمانڈرز کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرلیا

ابتدائی طور پر تو لوگوں نے گانا سننے کے بعد ملے جلے جذبات کا اظہار کیا مگر جب اس مقصد سامنے آیا تو سوشل میڈیا صارفین نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔
یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ انہوں نے گلوکاری کی ہے بلکہ وہ 2 سال پہلے آئمہ بیگ کے ساتھ ہی ایک گانا ریلیز کر چکے ہیں جو معروف سنگرز ”لی ہیزل ووڈ اور نینسی سیناترا“ کے گانے ”سمر وائن“ کا کور تھا۔