قندیل بلوچ کے بعد مفتی عبدالقوی اور اداکارہ میرا۔۔۔ ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ پاکستانیوں کے ہوش اڑ گئے

تفریح

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی متنازعہ ترین اداکارہ میرا ایک نئے ٹی وی شو کی میزبانی کرنے کی جا رہی ہے لیکن یہ کوئی عام شو نہیں بلکہ رمضان شو ہے جو نجی ٹی وی چینل 7 نیوز پر نشر ہو گا۔

حکم امتناع واپس ،عدالت نے اسلام آباد میں ریسلنگ مقابلوں کی اجازت دیدی
اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کا ہنر بخوبی جانتی ہیں اور اس مرتبہ بھی وہ ناکام نہیں ہوئیں اور ان کے بارے میں سامنے آنے والی خبر میڈیا کی زینت بن گئی ہے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اس شو میں کیا کرتی ہیں۔ خبر سامنے آنے کے بعد عوام کے تو جیسے ہوش ہی اڑ گئے ہیں کیونکہ اس شو کیلئے منتخب ہونے والے دونوں افراد ہی تنازعات میں رہ چکے ہیں۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ اس شو میں ان کا ساتھ دینے کیلئے مفتی عبدالقوی بھی موجود ہوں گے جنہیں مرحومہ قندیل بلوچ کیساتھ سامنے آنے والی تصاویر سے خاصی شہرت ملی۔ اگرچہ مفتی عبدالقوی اس سے پہلے اپنے ”فتوﺅں“ کے باعث شہرت حاصل کر چکے تھے تاہم قندیل بلوچ کیساتھ سامنے آنے والی تصاویر نے تو ان کی شہرت کو ”چار چاند“ لگا دئیے۔

پاکستانی کرکٹر عمران نذیر کئی سال بعد منظرعام پر آ گئے، کرکٹ سے دوری کی حقیقت سے خود ہی پردہ اٹھا دیا، جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ نجی ٹی وی ریٹنگ بڑھانے کی خواہش رکھتا ہے اور اسی وجہ سے اس شو کیلئے میرا اور مفتی عبدالقوی کا انتخاب کیا گیا ہے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ عوام کو یہ کتنا پسند آتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وینا ملک نے بھی رمضان شو شروع کیا تھا جو عوام کی جانب سے ملنے والی شکایات کے باعث صرف 4 روز بعد ہی بند کر دیا گیا ۔ خیر! دیکھتے ہیں کہ اب 7 نیوز اس شو کو کتنے دن چلا پاتا ہے۔