ٹائیگر شروف”رینبو“کے ہندی ورژن میں نظر آئیں گے

تفریح

ممبئی (آن لائن)رینبو کے ہندی ورژن کے حقوق حاصل کرنے والی ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ فلم میں معروف بھارتی اداکار ٹائیگر شروف کو اہم کردار کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

سادہ لوح افراد کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے سجاد احمد کو8 سال قید اور3لاکھ روپے جرمانے کی سزا

بھارتی میڈیا کے مطابق آج سے 3 دہائیاں قبل بننے والی ہولی وڈ فلم ’رینبو‘ اب تک لوگوں کو یاد ہے اور درمیانی عمر کے لوگ تاحال اس کے سحر میں ڈوبے ہوئے ہیں حالانکہ بعد میں اس فلم کے ریمیک بھی بنے تاہم اب 1982 میں بننے والی اس بلاک بسٹر فلم کا ہندی ورڑن بنایا جائے گا جس میں ہیروپنتی ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف ’رینبو‘ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے مگررینبو کے ہندی ورژن کے حقوق حاصل کرنے والی ٹیم نے اعلان کیا کہ فلم میں ٹائیگر شروف کو اہم کردار کے لیے منتخب کیا گیا ہے جبکہ فلم کی ہدایات بانگ بانگ فلم کے ڈائریکٹر سدھارتھ آننددیں گے اوراس فلم کو آنندپکچرز اور ایم کیپیٹل وینچر کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔ہولی وڈ رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر پتہ چلا ہے کہ فلم کی شوٹنگ فروری سے شروع کی جائے گی اور فلم کو 2018 کے آخر تک ریلیز کردیا جائے گا۔
ہندی ورژن رینبو میں بھارتی فوج کے ایلیٹ یونٹ کے ان اہلکاروں کو دکھایا جائے گا جو جنگ کی وجہ سے ہمالیہ کے پہاڑوں میں جانے پر مجبور ہوجاتے ہیں، فلم میں فوجیوں کی جدوجہد اور خطرات سے لڑنے کے مناظر کو مہارت سے پیش کیا جائے گا۔خیال رہے کہ 1982 میں بننے والی فلم رینبو بھی امریکی فوجیوں کی کہانی پر مبنی ہے، جو ویتنام جنگ میں خطرات سے لڑتے نظر آتے ہیں۔ہولی وڈ کی رینبو میں مرکزی کردار سیلویسٹر اسٹالون نے ادا کیا تھالیکن ہندی ورژن میں ٹائیگر شروف نظر آئیں گے۔