مشہور امریکی ٹی وی اداکارہ لیزا لین نے خود کشی کر لی،ہوٹل کے کمرے سے پھندہ لگی لاش برآمد

مشہور امریکی ٹی وی اداکارہ لیزا لین نے خود کشی کر لی،ہوٹل کے کمرے سے پھندہ ...
مشہور امریکی ٹی وی اداکارہ لیزا لین نے خود کشی کر لی،ہوٹل کے کمرے سے پھندہ لگی لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرو(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ڈراموں کی معروف اداکارہ لیزا لین نے ڈپریشن کے باعث خودکشی کرلی جن کی لاش ہوٹل کے کمرے سے برآمد ہوئی،امریکی ٹی وی اداکارہ لیزا لین نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں لیکن انہیں شہرت’’ گوسپ گرل‘‘ ڈرامے سے ملی جب کہ اداکارہ نے کئی معروف ٹی وی شوز میں بھی حصہ لیا ہے جس میں اگلی بیٹی،لا اینڈ آرڈر سمیت کئی شامل ہیں، معروف امریکی ٹی وی اداکارہ  لیزا لین کی نامعلوم وجوہات پر خودکشی نے سب کو چونکا دیا ہے۔

مزید پڑھیں:اگر عمران خان وزیراعظم بن گئے تو پاکستان ضرور آﺅں گا :انیل کپور

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 52 سالہ اداکارہ لیزا لین ماڈلنگ کی تقریب میں شرکت کے لیے جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں موجود تھیں جہاں انہوں نے مقامی ہوٹل میں اپنی قمیض کو پھندہ بناکر خودکشی کرلی۔مقامی اخبار نے پولیس کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ اداکارہ کے کمرے سے اینٹی ڈپریشن ادویات اور 2 خطوط ملے ہیں جس سے ان کی خودکشی کے امکان کو تقویت ملتی ہے۔دوسری جانب اداکارہ کی اچانک موت نے سب کو چونکا دیا ہے اورکئی ساتھی اداکاروں نے ان کی اچانک موت پرافسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ ورثا کی جانب سے اداکارہ کی میت کو امریکا منتقل کرنے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

مزید :

تفریح -