ہٹلر کی محبت میں مبتلا دوشیزاﺅں کا مقابلہ حسن، دنیا برہم
ماسکو( نیوزڈیسک) روسی خواتین کے لئے پچھلے دنوں ایک نازی طرز کا نمائشی تصویری مقابلے کا اہتمام کیا گیا جس میں صرف وہی روسی خواتین حصہ لے سکتی ہیں جو یہودیوں سے بے انتہا نفرت کرتی ہوں جس نے سوشل میڈیا پر غم و غصے کو جنم دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر موجود ایک سائٹ Vkontakte پر ہونے والے اس مقابلہ حسن میں پر کشش خواتین اپلائی کر سکتی ہیں جنہوں نے اپنی تصویر خود کھینچی ہو اور انہیں اپنی کھینچی ہوئی تصویر اس ویب سائٹ پر پوسٹ کرنا ہو گی ا ور اس کے نیچے لکھنا ہوگا کہ وہ ایڈولف ہٹلرجو لاکھوں انسانوں کا قاتل ہے سے اس قدر محبت کیوں کرتی ہیں اور ان کے دل میں ہٹلر کا احترام ہے۔ جیتنے والی خاتون کو مس ہٹلر کے خطاب سے نوازا جائے گا ۔اس مقابلے میں حصہ لینے والی وہ خاتون کامیاب قرار پائے گی جس کی تصویر کو سب سے زیادہ لائیکس ملیں گے جبکہ جیتنے والی کو میجک ورکشاپ کی طرف سے جیولری انعام میں دی جائے گیاا ور دوسرے نمبر پر آنے والی خاتون کو کلاسیقی جرمنی صلیب تحفے میں دی جائے گی ۔اب تک اس مقابلے میں روس اور مغربی یورپ سے 14 خواتین اور لڑکیاں شامل ہو چکی ہیں۔