بھارتی اداکارہ شیبا بھاگڑی پاکستان پہنچ گئیں

تفریح

لاہور (ویب ڈیسک) بھارتیا داکارہ شیبا بھاگڑی مذہبی رسومات کی ادائیگی اور مقدس مقامات کی زیادت کے لئے پاکستان پہنچ گئی ہیں جہاں وہ چند روز مزید قیام کریں گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ شیبا بھاگڑی چند روز قبل اپنے فیملی ممبران کے ہمراہ پاکستان آئی تھیں جہاں انہوں نے ننکانہ صاحب اور حسن ابدال سمیت دیگر شہروں میں مقدس مقامات کی زیارات کیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے مختلف شہروں میں مقیم اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ شیبا بھاگڑی بھارت میں 20سے زائد فلموں کے علاوہ ڈراموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔