بیماری کے بعد عامر خان منظرعام پرآگئے

بیماری کے بعد عامر خان منظرعام پرآگئے
بیماری کے بعد عامر خان منظرعام پرآگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(یوا ین پی)بیماری کے بعد بالی ووڈ اداکارعامر خان کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی، کمزوری سے پہچاننا بھی مشکل ہوگیا۔

نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ‘صائمہ نور
تفصیلات کے مطابق عامر خان سوائن فلو بیماری کی وجہ سے الگ تھلگ اپنے گھر میں آرام کرنے کے بعد پہلی بار ممبئی کے ایک ڈبنگ سٹوڈیو کے باہر نظر آئے،جہاں سے ان کی ایک تصویر سوشل میڈیاپر شیئر کی گئی،تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار انتہائی کمزور نظر آنے کی وجہ سے پہچانے بھی نہیں جا رہے ۔واضح رہے کہ عامر خان نے اگست کے پہلے ہفتہ میں اعلان کیا تھاکہ وہ اور ان کی اہلیہ کرن راؤ سوائن فلو میں مبتلا ہیں ۔

مزید :

تفریح -