مس ورلڈ آسٹریلیا2017کا تاج،بوسنیا کی پنا ہ گزین مسلم لڑکی کے سر
سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا میں ہو نے والا ملکہ حسن آسٹریلیا کا مقابلہ بوسنیا کی پنا ہ گزین مسلم لڑکی نے جیت لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کو اپنی معصومیت اور حسن سے اسیر بنانے والی 25 سالہ مسلمان لڑکی اسما وولوڈر بوسنیا کے پناہ گزینوں کے ایک کیمپ میں رہ چکی ہیں۔ملکہ حسن کا تاج پہننے کے بعد خطاب کرتے ہوئے اسما کا کہنا تھا کہ وہ اس اعزاز کو اسلام کا امن دینے درس دینے والے مذہب کے طور پر اجاگر کریں گی ۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام وہ ہے جو قران پاک میں تحریر ہے، اسلام کو کچھ لوگوں کے عمل سے وابستہ نہیں کیا جا سکتا، یہ ان لوگوں کا انفرادی فعل ہے۔
اسما وولوڈر اس سال کے آخر میں چائنہ جائیں گی جہا ں وہ عالمی حسن ملکہ کے مقابلے میں شریک ہو ں گی۔