اداکارہ میشام خان سے زیادتی، کامیڈین گوشی ٹو گرفتار

تفریح

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سٹیج اداکارہ میشام خان کو ساتھی اداکار گوشی ٹو نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس پر پولیس نے کارروائی کر کے ملز م کو گرفتار کر لیا ۔تفصیل کے مطابق پیپلز کالونی کی رہائشی اداکارہ میشام خان نے تھانہ جناح روڈ پولیس کو درخواست میں موقف اختیار کیا کہ 18مارچ کی رات اسے کامیڈی اداکار گوشی خان ٹو نے کام کے بہانے بلا یا اور سیالکوٹ روزڈ پر واقع اڈہ ریت بجری لے جا کر گاڑی میں ہی اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالی ۔اداکارہ کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے متاثرہ اداکارہ کو میڈ یکل کروانے کے لیے سول ہسپتال بھجوا دیا جبکہ ملزم گوشی خان کو گرفتار کر لیا گیا ۔دوسری طرف اداکار گوشی ٹو کا کہنا ہے کہ ان الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ،ایک طبقہ مجھے بدنام کرنے کے لیے یہ سازش کر رہا ہے ۔

ادھیڑ عمر شخص سرعام ایک ایسی چیز کو چپک کر ۔۔۔ ایسی حرکت کہ دیکھ کر ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائے