کترینہ کیف اور کنگنا رناوت کا عمر کے حوالے سے جھوٹ بے نقاب
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ میں اکثر اداکارائیں اپنی اصل عمر سے چھوٹی نظر آتیں ہیں مگر کچھ اداکارائیں اپنی اصل عمر چھپانے کیلئے جھوٹ کا سہارا لیتی ہیں ۔ ایسا ہی ایک انکشاف بالی ووڈ ادکارہ کترینہ کیف اور کنگنا رناوت کے بارے میں سامنے آیا ہے۔ کاسمو پولیٹن انڈیا کے مطابق کترینہ کیف نے اپنی عمر کے بارے میں جھوٹ کا سہارا لیا۔ بالی ووڈ انڈسٹری کے ابتدائی دنوں میں ایک انٹرویو کے دوران کترینہ سے جب ان کی عمر کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ جب دیوار برلن گرائی گئی تو ان کی عمر 8 سال تھی۔ واضح رہے کہ دیوار برلن 9 نومبر 1989 کو گرائی گئی تھی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کترینہ کیف 1981 میں پیدا ہوئیں۔دوسری جانب قطرینہ کیف کہتی ہیں کہ ان کی عمر 33برس ہے اور اس حوالے سے انہوں نے گوگل پر بھی اپنی تاریخ پیدائش 16جولائی 1983رکھی ہوئی ہے جس کے مطابق ان کی عمر 33برس بنتی ہے .