کام نہ ملنے کی وجہ سے لیلیٰ پشتو فلموں میں کام کرنے پر مجبور

کام نہ ملنے کی وجہ سے لیلیٰ پشتو فلموں میں کام کرنے پر مجبور
کام نہ ملنے کی وجہ سے لیلیٰ پشتو فلموں میں کام کرنے پر مجبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) اردو اور پنجابی فلموں میں کام نہ ملنے کی وجہ سے اداکارہ لیلیٰ ایک بار پھر پشتو فلموں میں کام کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ لیلیٰ کو حال ہی میں شروع ہونے والی ایک پشتو فلم ”زخمونہ “ کے ثانوی کردار میں کاسٹ کیا گیا جس کی شوٹنگ ان دنوں شمالی علاقہ جات میں ہو رہی ہے۔ اس فلم کا اداکارہ آفرین پروڈیوس کر رہی ہیں جس کی کاسٹ میں ارباز خان عجب گل، جہانگیر خان، خالدہ یاسمین ، زمان بغدادی اور ممتاز زیب شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ فلم ساز لیلیٰ کو کاسٹ کرنے کیلئے تیار نہیں تھے لیکن لیلیٰ نے نہ صرف مختلف لوگوں سے سفارش کروائی بلکہ اپنی کئی مجبوریاں بھی بتائیں جس کے بعد انہیں ثانوی نوعیت کے کردار میں کاسٹ کر لیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ فلم عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

تفریح -