ایشوریا کے خلاف بیان صرف انعام کےلئے دیا ،وضاحت کر دی

ایشوریا کے خلاف بیان صرف انعام کےلئے دیا ،وضاحت کر دی
ایشوریا کے خلاف بیان صرف انعام کےلئے دیا ،وضاحت کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیودہلی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ حسینہ اور سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے کو دلکش اور خوبرو دوشیزہ کی بجائے پلاسٹک کی بنی ہوئی ٹھنڈی خاتون کہنے والے اداکار عمران ہاشمی نے بالآخر اس حرکت کی وضاحت کردی ہے۔ عمران ہاشمی نے ٹی وی شو ”کافی ود کرن“ میں ایشوریا کے بارے میں پلاسٹک کے الفاظ کہے جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور اکثر فنکاروں اور ایشوریا کے پرستاروں کی بڑی تعداد نے انہیں بدتہذیب قرار دیا۔ اداکار نے پہلی دفعہ اپنے الفاظ کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ حقیقت میں ایشوریا کے بارے میں ایسا بالکل نہیں سوچتے بلکہ ان کے فن اور خوبصورتی کے بہت بڑے مداح ہیں اور انہیں دنیا کی حسین ترین خواتین میں سے ایک سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے صرف شو میں انعام جیتنے کیلئے یہ غیر مناسب بات کی اور یہ محض ایک مذاق تھا لیکن لوگوں نے اسے کچھ زیادہ ہی سنجیدگی سے لے لیا۔ عمران ہاشمی پہلے بھی کئی بار تنازعات کا شکار ہوچکے ہیں اور خصوصاً اپنی شرمناک اور فحش اداکاری کی وجہ سے بدنامِ زمانہ ہیں۔

مزید :

تفریح -