سنی لیون کا ایسا شرمناک ترین اشتہار منظر عام پر آگیا کہ بھارتیوں سے بھی برداشت نہ ہوا، مظاہرے شروع ہوگئے

سنی لیون کا ایسا شرمناک ترین اشتہار منظر عام پر آگیا کہ بھارتیوں سے بھی ...
سنی لیون کا ایسا شرمناک ترین اشتہار منظر عام پر آگیا کہ بھارتیوں سے بھی برداشت نہ ہوا، مظاہرے شروع ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون اپنے ماضی کی وجہ سے تو تنقید کی زد میں رہتی ہی ہیں لیکن وہ خود بھی اکثر اوقات ایسے کام کر گزرتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ ان کی بدقسمتی ہے یا پھر ماضی سے محبت بھارت میں اکثر کنڈوم بنانے والی کمپنیاں اپنے اشتہار کیلئے انہی سے رابطہ کرتی ہیں لیکن اس بار وہ ایک اشتہار میں کام کرکے مصیبت میں پڑ چکی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیون نے مین فورس کمپنی کے کنڈوم کی تشہیر کی ہے لیکن یہ تشہیر اب ان کے گلے پڑ چکی ہے۔ اس تشہیری مہم کا نعرہ ہے’ اس نو راتری پر کھیلو مگر پیار سے‘، اس طرح کی اشتہاری مہم میں جب ہندوﺅں کے مذہبی تہوار کا حوالہ دیا گیا تو بھارتی عوام بھی بپھر گئے اور اداکارہ کے خلاف مظاہرے شروع کردیے۔
کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز نے الزام عائد کیا ہے کہ اداکارہ سنی لیونی انتہائی غیر ذمہ دار شخصیت ہیں اور وہ پیسہ کمانے کیلئے کسی بھی حد تک گر سکتی ہیں۔ بھارت بھر میں ہندﺅں کے مذہبی تہوار کا نام استعمال کرنے کے بعد پیدا ہونے والے رد عمل کے بعد مین فورس کمپنی نے اپنے کنڈومز کی تشہیری مہم ختم کردی ہے اور سنی لیون کے تمام ہورڈنگز اتار دیے گئے ہیں۔

مزید :

تفریح -