علی عظمت کی سالگرہ، پوجا بھٹ پاکستان پہنچ گئیں

تفریح

لاہور (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ گلوکار علی عظمت کی سالگرہ منانے پاکستان پہنچ گئیں۔ مقامی اخبار کے مطابق اس مقصدکے لئے انہیں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا، سالگرہ کی تقریب ان کے گھر پر منعقد کی گئی جس میں بہت سے فنکاروں اور ان کے فیملی ممبران نے شرکت کی۔ پوجا بھٹ اور علی عظمت ایک پراجیکٹ پر بھی کام کررہے ہیں اور اسی سلسلے مکیں پوجا بھٹ چند ماہ پہلے بھی پاکستان آچکی ہیں۔ اسی حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پوجا بھٹ نے بعض اہم وجوہات کی بنا پر اپنا دورہ پوشیدہ رکھا تاہم وہ گزشتہ روز کراچی روانہ ہوگئیں۔