آذان کیخلاف تنقید کرنے والے بھارتی گلوکار سونونگم پر مقدمہ درج

تفریح

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آذان کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے پر سر منڈوانے والے بھارتی گلوکار سونونگم ایک اور مشکل میں پھنس گے ، ریاست مہاراشٹر میں انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق ریاست مہاراشٹر کی مذہبی تنظیم نے آذان کی آواز کیخلاف تنقید کرنے والے سونو نگم کیخلاف ایف آئی آر درج کر ادی ۔ ایف آئی آر کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے ۔درخواست میں سونو نگم کی جانب سے مساجد میں اذان اور لاو¿ڈ سپیکرز کے استعمال پر تنقید کو بنیاد بنایا گیا ہے ۔

یاد رہے مغربی بنگال اقلیتی یونائیٹڈ کونسل کے نائب صدر سید شا قادری نے سونو نگم کی ٹنڈ کرنے والے کو 10 لاکھ انعام دینے کا اعلان کر دیا تھا جس کے جواب میں گلوکار خود ٹنڈ کروا کے میڈیا کے سامنے آگئے تھے۔