اذان کیخلاف نازیبا بیان پر سونو نگم کے ہمسائے میں رہنے والی ادکارہ بھی میدان میں آ گئی، گلوکار کا جھوٹ بے نقاب کر کے ان کا گھناﺅنا چہرہ دکھا دیا، حقیقت جان کر آپ بھی طیش میں آ جائیں گے

تفریح

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی گلوکار سونو نگم نے اذان کے بارے میں توہین آمیز بیان دے کر ایسا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے جو ختم ہونے میں نہیں آ رہا اور ایک جانب جہاں انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تو دوسری جانب کئی اداکار اور مشہور شخصیات ان کی حمایت میں بھی میدان میں آئے ہیں۔

”فجر کی اذان کو۔۔۔“ پاکستان کے غدار صحافی ”طارق فتح“ نے اذان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ سونو نگم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، پوری دنیا کے مسلمان غصے سے لال پیلے ہو گئے، جان کر آپ کا خون بھی کھول اٹھے گا
مگر اس ان کے ہمسائے میں رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ شردھا داس بھی میدان میں آ گئی ہیں جنہوں نے گلوکار کا جھوٹ بے نقاب کرتے ہوئے ان کا گھناﺅنا چہرہ دکھا دیا ہے۔ شردھا داس’ گریٹ گرینڈ مستی‘ اور ’دل تو بچہ ہے جی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور سونو نگم کی ہمسائی ہیں۔ ایک جانب جہاں سونو نگم اذان کی آواز کے باعث علی الصبح اٹھنے کی بات کر رہے ہیں تو دوسری جانب اداکارہ نے بالکل ہی مختلف دعویٰ کر کے ان کا جھوٹ بے نقاب کر دیا ہے۔
اگرچہ شردھا داس کو سونونگم کے ہمسائے میں رہنے کے باعث کچھ مسائل کا سامنا ہے لیکن انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ جہاں وہ رہتی ہیں وہاں کبھی اذان کی آواز آئی ہی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ”میں بالکل ان کیساتھ والے گھر میں رہتی ہوں، لیکن حیران کن طور پر میں نے کبھی بھی علی الصبح اذان کی آواز نہیں سنی اور اگر کبھی آواز آتی بھی ہے تو وہ بہت ہی مشکل سے سنائی دیتی ہے۔ میں نے سنا ہے کہ سونو نے اپنا سر مونڈھ لیا ہے اور پہلی مرتبہ، ہمارے گھروں کے سامنے اتنی زیادہ ٹریفک دیکھی جا رہی ہے۔“

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
بدقسمتی سے شردھا داس نے کسی بھی قسم کے تنازعہ سے بچنے کیلئے اپنی فیس بک پوسٹ ڈیلیٹ کر دی لیکن اس سے پہلے ہی بہت سے لوگوں نے اسے پڑھ لیا اور سوشل میڈیا پر پھیلا دیا۔ شردھا داس کی بات سن کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ سونو نگم نے جو کچھ بھی کیا وہ شائد انہوں نے اپنی گرتی ہوئی شہرت کو سنبھالا دینے اور ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بننے کیلئے کیا۔