اداکارہ سوہا علی خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع,سیف علی خان ’’ماموں‘‘ بننے کی خبر پر خوشی سے نہال

تفریح

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی بہن و اداکارہ سوہا علی خان کے ہاں رواں سال ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جبکہ سیف علی خان اپنی بہن کے ماں اور خود ماموں بننے پر انتہائی خوش دکھائی دیتے ہیں ۔

بھارتی نجی چینل ’’اے بی پی نیوز ‘‘ کے مطابق سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان کی شادی 2 سال قبل اداکار کنال کھیمو سے ہوئی تھی جن کے ہاں اب ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ اداکارہ کے حاملہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے شوہر کنال کھیموکا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں پہلا بچہ آنے والا ہے جس پر ہم خوشی محسوس کررہے ہیں لہٰذا نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔دوسری جانب سوہا علی خان نے اپنی بھابھی کرینہ کپور خان سے مشورے لینا شروع کردیئے ہیں اور ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد رواں سال دسمبر میں متوقع ہے۔دوسری طرف سیف علی خان بھی اپنی بہن کے ماں بننے کی خبر سن کر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ۔