جنگلی قبیلے کو جدید دنیا میں آنا مہنگا پڑا

جنگلی قبیلے کو جدید دنیا میں آنا مہنگا پڑا
جنگلی قبیلے کو جدید دنیا میں آنا مہنگا پڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برا زیلیا (نیوز ڈیسک) جنوبی امریکہ میں ایمیزون کے جنگلات میں صدیوں سے آباد ایک جنگلی قبیلے کے افراد جنگل سے نکل کر تمام آبادی تک پہنچ گئے اور عام انسانوں سے رابطہ میں آتے ہی خطرناک بیماری کا شکار ہو گئے۔جنگل سے نکلنے والے گروہ میں پانچ مرد اور دو عورتیں شامل تھیں اور انہوں نے ہاتھوں میں تیر کمان پکڑ رکھے تھے جب کہ ان کے تن پر کوئی کپڑا نہ تھا ۔یہ لوگ پیرو کے علاقہ میں واقع جنگل سے نکلے اور سرحد پار کر کے برازیل کے صوبے آکر کے گاﺅں آشائنکا پہنچ گئے۔گاﺅں میں آنے کے بعد یہ لوگ انفلوئنزا (وبائی زکام) میں مبتلا ہو گئے کیونکہ ان کے جسم میں جدید دنیا کے جراثیموںکے خلاف قوت مدافعت نہیں تھی۔برازیل کی شیشنل انڈین فاﺅنڈیشن کے اہلکار کارلوس کا کہنا ہے کہ جنگلیوں کے علاج کے لئے ڈاکٹروں کی ٹیم کو بلایا گیا اور ان کی زبان جاننے والے ایک شخص کی مدد سے طویل مززاکرات کے بعد انھیں دوا کھانے پر راضی کیا گیا ۔دوا کے استعمال سے ان کی حالت بہتر ہو گئی اور بلٓاخر انہیں ان کی جنگلی قبیلے کی طرف واپس بھیج دیا گیا۔

مزید :

تفریح -