بھارتی ماڈل نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی

تفریح

احمد آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی شہر احمد آباد میں ماڈل نے خودکشی کرلی ۔

دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی شہر احمد آباد میں 27سالہ ماڈل خوشبو بھٹ نے اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔
بھارتی ماڈل جودھپور میں اپنے والد منیش اور دادی کے ساتھ رہائش پزیر تھی جو ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ ٹی وی اینکر کے طورپر بھی ملازمت کر چکی ہے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خوشبو بھٹ نے کوئی تحریر نہیں چھوڑی تاہم تحقیقات جاری ہیں تاکہ خودکشی کی وجہ سامنے آسکے تاہم ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ اس نے اپنے والد کیساتھ دوپہر کا کھانا کھایا اور پھر اپنے آپ کو کمرے میں بند کر لیا ۔

سپاٹ فکنسگ میں ملوث کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی پی سی بی کا کام ...نجم سیٹھی نےایف آئی اے کو واضح پیغام دیدیا

خاندان کا کہنا ہے کہ خوشبو کے والد نے اسے زیادہ کھانا کھانے سے روکا تھا کیونکہ وہ شوگر کی مریضہ تھی تاہم اس بات پر وہ غصہ میں آگئی اور اٹھ کر کمرے میں چلی گئی ۔ جب کئی گھنٹوں تک اس نے کمرے کا دروازہ نہیں کھولا تو اہل خانہ ہمسائیوں کی مدد سے دروازہ توڑ کر اند ر داخل ہوئے جہاں وہ پنکھے سے جھول رہی تھی تاہم اس کے بعد حادثاتی موت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔