”وہ خاتون تو صرف ہمارے ساتھ سفر کر رہی تھی لیکن تم نے۔۔۔“ کپل شرما کی معافی کے بعد سنیل گروور بھی میدان میں آ گئے، ایسی باتیں کہہ دی کہ کپل کو شرم سے پانی پانی کر دیا، کہانی میں نیا موڑ آ گیا

”وہ خاتون تو صرف ہمارے ساتھ سفر کر رہی تھی لیکن تم نے۔۔۔“ کپل شرما کی معافی ...
”وہ خاتون تو صرف ہمارے ساتھ سفر کر رہی تھی لیکن تم نے۔۔۔“ کپل شرما کی معافی کے بعد سنیل گروور بھی میدان میں آ گئے، ایسی باتیں کہہ دی کہ کپل کو شرم سے پانی پانی کر دیا، کہانی میں نیا موڑ آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان ہونے والی لڑائی کسی طرح ختم ہونے میں نہیں آ رہی اور اب سنیل گروور نے ایسی بات کہہ دی ہے جس سے معاملہ مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔ ان کے بیان سے پتہ چلتا ہے کہ جب لڑائی ہوئی تو اس وقت ان کے ہمراہ ایک خاتون بھی سفر کر رہی تھی۔

معروف برانڈز کے گرمیوں کے ملبوسات کیلئے شاندار سہولت متعارف، خواتین کیلئے خوشخبری آگئی
لڑائی کی خبریں عام ہونے کے بعد کپل شرما نے سنیل گروور سے معافی مانگنے اور انہیں منانے کیلئے فیس بک کا سہارا لیا مگر لگتا ہے کہ سنیل گروور کا دل اتنا دکھا ہے کہ وہ انہیں معاف کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں البتہ ان کے بیان کے جواب میں اپنے دل کی بھڑاس ضرور نکال دی ہے۔
سنیل گروور نے اپنا موقف دینے کیلئے ٹوئٹر کا سہارا لیا اور اپنے بیان کا ’عنوان‘ لکھا ’ایک دوست کی جانب سے ، پیار کے ساتھ۔“ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ”بھائی جی! ہاں، آپ نے مجھے بہت گہرا دکھ دیا ہے۔ آپ ساتھ کام کرنا کے دوران بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ صرف ایک نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ جانوروں کیساتھ ساتھ انسانیت کے ساتھ بھی پیار کرنا شروع کر دیں۔۔۔ سب اتنے کامیاب نہیں ہیں جتنے آپ ہیں۔۔۔ سب آپ کی طرح ٹیلنٹڈ نہیں ہیں۔۔۔ لیکن اگر سب میں ہی اتنا ٹیلنٹ ہوتا تو پھر آپ کو اہمیت کون دیتا؟

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
برائے مہربانی تمام لوگوں کی موجودگی کے شکرگزار رہیں۔ اور اگر کوئی آپ کی اصلاح کرے تو اس شخص کو گالیاں مت نکالیں۔ اس خاتون کے سامنے گندی زبان استعمال کرنے سے پرہیز کریں جس کا آپ کو ملنے والی شہرت کیساتھ کوئی لینا دینا نہیں، وہ تو اتفاق سے صرف ہمارے ساتھ سفر کر رہی تھی۔۔۔ اور ہاں! مجھے یہ بتانے کیلئے بھی شکریہ کہ یہ تمہارا شو ہے اور تمہارے پاس کسی کو بھی ، کسی وقت بھی باہر پھینکنے کی طاقت ہے۔ تم اپنی فیلڈ میں سب سے بہترین اور مزاحیہ ہو، لیکن ’خدا‘ مت بنو، اپنا بہت سارا خیال رکھنا، تمہارے کیلئے مزید کامیابیوں اور شہرت کی دعا کرتا ہوں۔“

مزید :

تفریح -