بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے خواتین باڈی گارڈز کی خدمات حاصل کرلیں

تفریح

ممبئی (اے پی پی) بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان نے اپنے لئے خواتین محافظین کی خدمات حاصل کر لیں ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی و وڈ بادشاہ شاہ رخ خان سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے خوبصورت اور لمبے ناخن ہوتے ہیں جن کا وہ دفاع میں اچھی طرح استعمال کر لیتی ہیں ۔

فیس بک پر دوستی، نوجوان لڑکی لڑکے سے ملنے گاﺅں سے شہر آگئی، لیکن پھر اسے دیکھتے ہی لڑکے نے کیا کام کیا؟ کبھی خوابوں میں بھی نہ تصور کیا تھا کہ۔۔۔

انہوں نے کہا کہ میں نے خواتین محافظین کی خدمات حاصل کی ہیں کیونکہ مرد حضرات خواتین کو آگے بڑھنے سے روکتے اور ان کے ساتھ برا سلوک کرتے ہیں، اور وہ انہیں تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔اداکار شاہ رخ خان فلمساز امتیاز علی کی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں جس میں ان کے ساتھ انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں ۔فلم رواں سال 11 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔