”رنبیر کپور اور ماہرہ خان کی مزید ویڈیوز لیک ہو گئیں۔۔۔ “ اور اس مرتبہ تو آواز بھی آ رہی ہے، کیا کر رہے ہیں اور کیا باتیں ہو رہی ہیں؟ ساری حقیقت سامنے آ گئی

تفریح

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماہرہ خان حال میں دبئی میں منعقدہ گلوبل ٹیچر پرائز سیریمنی میں شریک ہوئیں جہاں ان کا ساتھ دینے کیلئے کوئی اور نہیں بلکہ بالی ووڈ کے خوبرو اداکار رنبیر کپور موجود تھے۔

”ماہرہ کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہوا،ہم ذاتی بات کررہے تھے“،رنبیر کپور
دونوں کی سٹیج کے پیچھے بننے والی خفیہ ویڈیو منظرعام پر آئی تو سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا اور ہر جانب چہ مگوئیاں ہونے لگیں کیونکہ اس ویڈیو میں آواز نہیں تھی اور ایسا لگ رہا تھا کہ دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا چل رہا ہے اور دیکھنے والے اصل حقیقت کا اندازہ نہیں کر پا رہے تھے۔ اس ویڈیو کے بارے میں اتنا تجسس پیدا ہوا کہ رنبیر کپور کو وضاحت کیلئے میدان میں آنا پڑا لیکن اس کے بعد مزید ویڈیوز بھی جاری ہو گئی ہیں۔

بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق رکھنے والے فراری کمانڈر نے 20 ساتھیوں سمیت پنجاب رینجرز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے
اب جو ویڈیوز منظرعام پر آئی ہیں اس میں دونوں اداکاروں کو مختلف شخصیات کے ساتھ ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور اس مرتبہ ان ویڈیوز کی آواز بھی موجود ہے اور باتیں بھی سنی جا سکتی ہیں۔ دونوں اداکار سٹیج کے پیچھے اپنی تقاریر اور میزبانی سے متعلق گفتگو کرتے رہے۔

Ranbir Kapoor and Mahira Khan backstage at the Global Teacher Prize Ceremony - 1 #RanbirKapoor #Ranbir #MahiraKhan #GlobalTeacherPrizeCeremony

A post shared by Ranbir Kapoor Universe (@ranbirkapooruniverse) on

Ranbir Kapoor and Mahira Khan backstage at the Global Teacher Prize ceremony - 3 #RanbirKapoor #Ranbir #MahiraKhan #GlobalTeacherPrizeEvent

A post shared by Ranbir Kapoor Universe (@ranbirkapooruniverse) on

Ranbir Kapoor and Mahira Khan backstage at the Global Teacher Prize Ceremony - 2 #RanbirKapoor #Ranbir #MahiraKhan #GlobalTeacherPrizeCeremony

A post shared by Ranbir Kapoor Universe (@ranbirkapooruniverse) on