متنازعہ مناظر کی عکس بندی, کویت نے فلم ” بیوٹی اینڈ دی بیسٹ“ پر پابندی لگا دی

متنازعہ مناظر کی عکس بندی, کویت نے فلم ” بیوٹی اینڈ دی بیسٹ“ پر پابندی لگا ...
متنازعہ مناظر کی عکس بندی, کویت نے فلم ” بیوٹی اینڈ دی بیسٹ“ پر پابندی لگا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت(ڈیلی پاکستان آن لائن) باکس آفس پر تہلکہ مچاتے ہوئے 357ملین ڈالر کا کاروبار کرنے والی ’بیوٹی اینڈ دی  بیسٹ“ پر کویت کی نجی سینما کمپنی نے متنازعہ فلمی مناظر کی وجہ سے  پابندی لگا دی ہے۔کپمنی نے مئوقف اختیار کیا ہے کہ فلم میں ”ہم جنس پرستی“ پر مبنی مواد شامل ہے جو نوجوانوں کے اخلاقیات کی تباہی کا باعث بنے گا۔ ہم جنسی پرستی کے مناظر ختم کرنے کے بعد ہی ملک میں فلم کی نمائش کی اجازت دی جائے گی۔

ایف آئی اے ہی سپاٹ فکسنگ پر کارروائی کرے، نجم سیٹھی سمیت پی سی بی کے تمام بڑوں سے تحقیقات کی جائیں: عبد القادر
تفصیلات کے مطابق بیوٹی اینڈدی  بیسٹ میں موجود ہم جنس پرستی کے لمحات کی وجہ سے دنیا بھر میں  فلم کے خلاف محاذ گرم ہوگیا ہے۔ نیشنل سینما کمپنی کویت نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے اپنے صارفین کو مطلع کیا ہے کہ فلم میں غیر اخلاقی مناظر عکس بند کئے گئے ہیں جس سے نوجوانوں کی اخلاقیات پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں اس لئے کویت میں ”بیوٹی اینڈ بیسٹ کی نمائش نہیں کی جائے گی۔، قبل ازیں کمپنی نے بتایا تھا کہ سوشل میڈیا پر رد عمل کے بعد کویت میں فلم کی ایڈیٹنگ تک اس کی نمائش پر پابندی برقرا ر رکھی جائے گی۔

چہرے اور ہونٹوں کی سرجری کے بعد معروف بھارتی اداکارہ عائشہ ٹاکیہ کی ایسی تصاویر منظر عام پر آ گئیں کہ سب نے ہی حیرت سے دانتوں تلے انگلیاں دبا لیں
تاہم فلم انتظامیہ نے مئوقف اختیار کیا کہ ملائشیا میں ایڈیٹنگ کے بنا ہی فلم کی نمائش جاری ہے۔اس لئے مپابندی لگانے والے علاقوں میں نمائش سے پہلے فلم سے ہم جنس پرستی کے مناظر کو ختم نہیں کیا جائے گا۔

مزید :

تفریح -