بھارتی فحش ماڈل اور اداکارہ صوفیہ حیات روشنیوں کی دنیا سے کنارہ کش ہو کر راہبہ بن گئی

بھارتی فحش ماڈل اور اداکارہ صوفیہ حیات روشنیوں کی دنیا سے کنارہ کش ہو کر ...
بھارتی فحش ماڈل اور اداکارہ صوفیہ حیات روشنیوں کی دنیا سے کنارہ کش ہو کر راہبہ بن گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کی برطانوی نژاد بولڈ ماڈل ، ایکٹریس ، گلوکارہ اور فحش فوٹو شوٹ کروا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والی صوفیہ حیات کی زندگی میں ڈرامائی تبدیلی آ گئی ہے ،برہنہ تصویریں کھنچوانے والی ماڈل صوفیہ ’’راہبہ ‘‘ بن گئی ہیں،صوفیہ میں یہ تبدیلی صرف ایک ہفتے کے اندر آئی ہے ۔

’’بھاسکر ڈاٹ کوم‘‘ کے مطابق صوفیہ حیات کی شہرت ان کا بیباکانہ پن اور برہنہ تصویروں کی نمائش سمجھا جاتا تھا ’’بگ باس سیزن 7‘‘میں شامل ہونے والی صوفیہ حیات نے مشہور فیشن میگزین ’’ووگ‘‘ میں برہنہ فوٹو شوٹ کروا کے شہرت حاصل کی ،جبکہ FHMمیگزین نے بھی 2013ء میں صوفیہ کو دنیا کی 81ویں دلکش خاتون کا ٹائٹل دیا تھا ۔دنیا کے مختلف فیشن میگزینز میں شائع ہونے والے فحش فوٹو شوٹ سے صوفیہ نے بھارت سمیت مختلف ممالک کے حسن پرستوں کے ہوش اڑا دیئے تھے ۔دوماہ قبل صوفیہ نے انسٹا گرام پر اپنی برہنہ تصاویر جاری کرتے ہوئے اپنے پرستاروں کو پیغام دیا تھا کہ وہ ان سے محبت کرتی ہیں ۔

اب صوفیہ کے بارے میں خبریں آ رہی ہیں کہ انہوں نے چکا چوند روشنیوں کی دنیا ’’شوبز ‘‘ سے کنارہ کشی کرتے ہوئے رہبانیت اختیار کرلی ہے اور ایک راہبہ کے طور پر خدمات سرانجام دینی شروع کر دی ہیں ۔

مزید :

تفریح -