فلیٹ کے بعد سلمان خان کا اپنی بہن کے لیے ایک اور انتہائی بیش قیمت تحفہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیودہلی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے ارب پتی ہیرو سلمان خان کی بہن کی شادی آج کل شوبز کی دنیا کی سب سے بڑی خبر بن چکی ہے کیونکہ اس کے عالی شان انتظامات سے لے کر بڑے بڑے فنکاروں کی شرکت اور قیمتی تحائف نے اسے نرالی ترین شادی بنادیا ہے۔

سلمان خان کی بہن آرپیتا کے بارے میں دلچسپ انکشافات
ارپیتا خان اور آیوش شرما کی شادی میں دئیے گئے تحائف خصوصی طور پر خبروں کا موضوع بن گئے ہیں۔ سلمان خان نے سب سے پہلے تو بہن کو ایک شاندار بنگلے کا تحفہ دیا جس کی قیمت 16 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 26 کروڑ 50 لاکھ پاکستانی روپے) ہے اور پھر ایک چمکتی دمکتی رولز رائس فینٹم کار جس کی قیمت 4 کروڑ ہے، بھی شادی کے تحفے کے طور پر پیش کی۔
شاہ رخ خان کی طرف سے دلہن کو انتہائی مہنگے ڈیزائینر بیگ تحفے میں دئیے گئے ہیں۔ اسی طرح ارپیتا کے سٹاف کی طرف سے انہیں رادھا کرشنا کا مجسمہ تحفے میں دیا گیا ہے۔ اس موقع پر مہمانوں کی تاج فلک نما محل میں دعوت کی گئی اور انہیں خوبصورت ڈبوں میں بھارت کی مزیدار ترین مٹھائیاں پیش کی گئیں۔

مزید :

تفریح -