سلمان خان کی نئی محبوبہ منظرعام پر

سلمان خان کی نئی محبوبہ منظرعام پر
سلمان خان کی نئی محبوبہ منظرعام پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنے بے شمار معاشقوں کے باوجود شادی نہیں کرپائے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وہ ایک بار پھر ایک محبوبہ ڈھونڈ چکے ہیں تاکہ اسے شریک حیات بناسکیں۔

میری مشکل میں سلمان خان ہی مدد کو آئیں گے، کترینہ کیف
مشہور اداکاراﺅں سنگیتا بجلانی، سومی علی، ایشوریا رائے اور کترینہ کیف کے بعد اب سلمان کی زندگی میں رومانیہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ لولیا وانچر کی آمد ہوگئی ہے۔ اپنی بہن ارپیتا کی شادی کے موقع پر وہ ہر وقت لولیا کے ساتھ نظر آئے اوراب کسی کو بھی اس بات پر شک نہیں کہ وہ جوڑی بنا چکے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق لولیا باندرہ شہر کے ایک فائیوسٹار ہوٹل میں مقیم ہیں جس کا بل سلمان ادا کررہے ہیں۔ دوسری جانب سلمان کی بہن ارپیتا اس معاشقے سے خوش نہیں ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ لولیا ان کے بھائی کو استعمال کرکے بالی ووڈ میں جگہ بنانے کی کوشش میں ہیں۔

مزید :

تفریح -