”میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام نہیں کروں گا“ کرن جوہر نے بھی انتہاءپسندوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے

”میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام نہیں کروں گا“ کرن جوہر نے بھی ...
”میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام نہیں کروں گا“ کرن جوہر نے بھی انتہاءپسندوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے معروف ڈائریکٹر کرن جوہر نے اپنی فلم ” اے دل ہے مشکل“ کو ڈوبتا دیکھ کر انتہاءپسند ہندوﺅں کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں اور کہا ہے کہ وہ یقینا کسی بھی پاکستانی فنکار کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔

کرن جوہر کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ” بہت سے لوگ باتیں کر رہے ہیں کہ میں گزشتہ دو ہفتے سے چپ کیوں ہوں۔ آج میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ کچھ لوگوں کی جانب سے مجھے غدار کہا گیا جس پر میں بہت دکھی ہوں اس لئے مجھے آج یہ کہنا ہے اور پوری طاقت سے کہنا ہے۔ میرے لئے میرا ملک سب سے پہلے ہے اور کوئی چیز معنی نہیں رکھتی۔میں نے ہمیشہ یہ سوچا کہ حب الوطنی ظاہر کرنے کا سب سے بہتر طریقہ پیار بانٹنا ہے اور میں ہمیشہ اپنے کام اور اپنے سینما کے ذریعے یہی کرنے کی کوشش کی ہے۔

”پاکستانی ایکٹر فواد خان کی فلم مت دکھاﺅ“ بی جے پی کے ایم ایل اے کی سینما مالکان کو دھمکی
اس موقع پر کرن جوہر نے اپنی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” گزشتہ سال نومبر سے دسمبر میں جب میں نے اپنی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی شوٹنگ کی تو اس وقت حالات بالکل مختلف تھے اور حکومت کی جانب سے ہمسایہ ملک کے ساتھ اچھے تعلقات بنانے کی کوشش کی جا رہی تھی جس کی قدر کرتے ہوئے میں نے بھی یہ کام کیا۔ بالکل اسی طرح میں آج بھی اپنے ملک کے جذبات کی قدر کرتا ہوں اور حالات کو سمجھتا ہوں کیونکہ میں بھی بالکل دوسروں کی طرح ہی محسوس کرتا ہوں اور یہ کہنا چاہتا ہوں کہ موجودہ حالات میں کسی بھی پاکستانی فنکار کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔“
انہوں نے مزید کہا کہ ”میری فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں تقریباً 300 بھارتیوں کی محنت شامل ہے اور میں نہیں سمجھتا کہ ان کے ہم وطنوں کی جانب سے کسی قسم کی رکاوٹ پیدا ہونا ان کے حق میں ہے۔ میں بھارتی فوج کی عزت کرتا ہوں اور اس سب کی جو انہوں نے ہمارے تحفظ کیلئے کیا۔ میں دل کی گہرائیوں سے ان کی عزت کرتا ہوں اور ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت بھی کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ آپ سب ان حالات کو سمجھ گئے ہوں گے جن سے ہم گزر رہے ہیں اور یہ بھی کہ ہم اپنے ملک سے بہت پیار کرتے ہیں اور اس سے بڑھ کر ہمارے لئے کچھ نہیں ہے۔“

اوم پوری نے پاکستان کے حق میں پھر بیان داغ دیا
واضح رہے کہ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کو پاکستانی اداکار فواد خان کے باعث بھارتیوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا اور اسے ریلیز نہ کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔ تاہم اب کرن جوہر نے بھارتی انتہاءپسندوں کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور اس کے ساتھ ہی اپنی فلم کی ریلیز کیلئے راہ ہموار کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔

مزید :

تفریح -