مشہور بھارتی اداکارہ مندنا کریمی نے گورو گپتا سے شادی کا فیصلہ کر لیا
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)مشہور بھارتی کامیڈی اور رومانٹک فلم ’’کیا کول ہیں ہم 3 ‘‘ اور ’’بگ باس سیزن 9‘‘ میں اپنی اداؤں سے سب کا دل موہ لینے والی اداکارہ مندنا کریمی نے مشہور فیشن ڈیزائنر گورو گپتا کے طویل عرصہ خبروں میں اِن رہنے کے بعدشادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کر لیا ۔
بھارتی ٹی وی ’’اے بی پی نیوز ‘‘کے مطابق بالی ووڈ کی بولڈ گرل مندنا کریمی کا مشہور فیشن ڈیزائنر گورو گپتا کے ساتھ افیئر کی خبریں تو عام تھیں مگر دونوں طرف سے اس ’’عشق ‘‘کی خوشبوکو نہیں پھیلایا گیا اور نہ ہی کبھی تصدیق کی تھی ۔اس سے قبل مندنا کریمی کی شادی کے بارے میں خبریں تھیں کہ وہ مشہور ماڈل تیلانی سے شادی رچا چکی ہیں لیکن یہ خبر غلط ثابت ہوئی ۔مندنا کریمی آج کل جاپان میں گورو گپتا اور اپنے خاندان کے ہمراہ چھٹیاں منا رہی ہیں ۔بھارتی ٹی وی کا کہنا ہے کہ مندنا اور گورو کے اہل خانہ چھٹیاں کم اور دونوں کی شادی کے حوالے سے پلاننگ کرنے میں مصروف ہیں ،جلد ہی دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ۔