خواتین اپنی عمر کے بارے میں کیاسوچتی ہیں، دلچسپ تحقیق

خواتین اپنی عمر کے بارے میں کیاسوچتی ہیں، دلچسپ تحقیق
خواتین اپنی عمر کے بارے میں کیاسوچتی ہیں، دلچسپ تحقیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) کہتے ہیں کہ خواتین سے ان کی عمر نہیں پوچھنی چاہیے اور یہ بات واقعی ٹھیک ہے کیونکہ خواتین پوری دیانت سے یہ سمجھتی ہیں کہ وہ اپنی اصل عمر سے کہیں کم عمر نظر آتی ہیں اور انہیں کم عمر نظر آنے کا شوق ہی نہیں ہوتا بلکہ وہ یہ پختہ یقین رکھتی ہیں کہ وہ ہیں ہی کم عمر۔
برطانیہ میں کئے گئے ایک سروے میں 2000 خواتین سے انٹرویو کئے گئے جن سے معلوم ہوا کہ ان میں سے تین چوتھائی کا خیال ہے کہ وہ اپنی حیاتیاتی عمر سے کم از کم پانچ سال چھوٹی لگتی ہیں۔یہ تحقیق کاسمیٹکس کمپنی لینکوم ایڈوانسڈ نے کی، جن خواتین سے سوالات کئے گئے ان میں سے 10 فیصد کا خیال تھا کہ وہ اپنی اصل عمر سے کم از کم 10 سال چھوٹی نظر آتی ہیں۔
خواتین ایک طویل مدت تک اپنے آپ کو جوان اور دلکش ہی سمجھتی رہتی ہیں اور تقریباً 46 سال کی عمر میں جاکر پہلی دفعہ محسوس کرتی ہیں کہ ان کی عمر بڑھ رہی ہے اور اس کے بھی چند سال بعد تک وہ یہ سمجھتی رہتی ہیں کہ وہ خاصی دلکش ہیں۔
پچاس سال کی عمر کے بعد ہی خواتین یہ سوچتی ہیں کہ وہ بڑھاپے کی طرف بڑھ رہی ہیں اور اکثر بخوشی اس تبدیلی کو قبول کرنے کیلئے تیار رہتی ہیں، عمر زیادہ ہونے کے ساتھ خواتین اپنی خوبصورتی اور دلکشی سے اپنی جوانی کی نسبت زیادہ مطمئن محسوس کرتی ہیں۔خواتین نے لمبی عمر تک جوان رہنے کیلئے جن باتوں کو ضروری قرار دیا ان میں خوشگوار ازدواجی زندگی، دھوپ میں جھلسنے سے بچنا، اچھے موئسچرائزر کا استعمال، پھلوں کا استعمال، ورزش، صفائی ستھرائی کا سخت اہتمام اور سگریٹ و الکوحل جیسی چیزوں کا مکمل پرہیز شامل ہے۔

مزید :

تفریح -