جان ابراہم سیلاب متاثرین کی مدد کریںگے
ممبئی (اے پی پی) اداکار جان ابراہم نے آسام سیلاب متاثرین کی مدد کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جان ابراہم کا کہنا ہے وہ مقامی حکومت کے ساتھ ملکر آسام سیلاب کے متاثرین کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے ایک چیریٹی شو کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دل آسام کے سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے۔ہم ان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ آسام میں خوفناک طوفان اور سیلاب سے کئی جانیں ضائع ہوچکی ہیں جبکہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہواہے۔ اس سے قبل بالی ووڈ کے ایک اور اداکار عامر خان نے اپنے فینز سے آسام متاثرین کی مالی مدد کرنے کی اپیل کی تھی۔