مہرین سید فلم میں کام کرنے کیلئے بھارت جائیں گی

مہرین سید فلم میں کام کرنے کیلئے بھارت جائیں گی
مہرین سید فلم میں کام کرنے کیلئے بھارت جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ و ماڈل مہرین سید آئندہ ماہ بھارت جائیں گی جہاں وہ اپنی سائن کی ہوئی بالی ووڈ انڈسٹری کی فلم میں کام عکس بند کروائیں گی۔ اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بالی ووڈ میںایک فلم سائن کی ہے جس کی عکسبندی ستمبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہورہی ہے۔ فلم میں معروف بھارتی اداکار اکشے کمار اور دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔ مہرین سید کا کہنا ہے کہ ان کا فلم میں بہت ہی جاندار کردار ہے اور بھرپور کوشش کروں گی کہ ایسی جاندار پرفارمنس دوں کہ بھارتی فنکار بھی حیران ہوجائیں۔ مہرین سید کے مطابق انہیں مزید بھارتی فلموں میں کام کرنے کی آفرز آرہی ہیں لیکن وہ پاکستانی میں اپنی مصروفیات کے باعث حامی نہیں بھرتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی ازدواجی زندگی میں بہت خوش ہیں اور بیٹی کی پرورش کے ساتھ شوبز فیشن انڈسٹری میں بھی کام جاری رکھیں گی۔

مزید :

تفریح -