دی کپل شرما شوکو دھچکا:سیاست میں حصہ لینے کیلئے نوجوت سنگھ سدھو کا شو سے علیحدگی کا فیصلہ

دی کپل شرما شوکو دھچکا:سیاست میں حصہ لینے کیلئے نوجوت سنگھ سدھو کا شو سے ...
دی کپل شرما شوکو دھچکا:سیاست میں حصہ لینے کیلئے نوجوت سنگھ سدھو کا شو سے علیحدگی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارتی ٹی وی سونی کے مشہور شو دی کپل شرما شو کو اس وقت بہت بڑا دھچکا لگ گیا جب اس شو کے سٹار اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے اس کوچھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو جلد ہی کپل شرما شو کو خیرباد کہہ دیں گے ۔ ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سدھو عملی سیاست میں حصہ لیں گے اور جلد عام آدمی پارٹی جوائن کریں گے جس کے بعد ریاستی انتخابات میں متوقع طور پر وزیراعلیٰ کے امیدوار ہوں گے جس کے باعث انہوں نے شو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔کامیڈین نوجوت سنگھ سدھو مشہور کامیڈی شو ”دی کپل شرما شو“ کی ٹیم کا اہم حصہ ہیں اور شو کے دوران اپنے چٹکلوں اور شاعری کے باعث کروڑوں دلوں پر راج کرتے ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی کامیڈین نسیم وکی بھی ”دی کپل شرما شو“ کا حصہ بن گئے ہیں۔

مزید :

تفریح -