معروف ڈرامہ سیریل ’عینک والا جن ‘ کے یہ دو کردار عمران اور معطر اب کس حال میں ہیں اور بڑے ہوکر کیسے دکھتے ہیں؟ دیکھ کر آپ پلکیں جھپکنا بھول جائیں گے

معروف ڈرامہ سیریل ’عینک والا جن ‘ کے یہ دو کردار عمران اور معطر اب کس حال میں ...
معروف ڈرامہ سیریل ’عینک والا جن ‘ کے یہ دو کردار عمران اور معطر اب کس حال میں ہیں اور بڑے ہوکر کیسے دکھتے ہیں؟ دیکھ کر آپ پلکیں جھپکنا بھول جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان ٹیلی ویڑن پر نشر ہونے والا مشہورڈرامہ ”عینک والا جن “ آج تک بچوں اور بڑوں کے ذہنوں پر قبضہ کیے ہوئے ہے اور لوگ اس کے ایک ایک کردار سے واقف ہیں۔ ڈرامے سے شہرت پانے والی ” معطر“اور ”عمران “کی جوانی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جنہیں دیکھ کر پہچاننا بھی مشکل ہے کہ یہ وہی بچے ہیں جو ڈرامے میں اپنی معصومانہ اداﺅں سے لاکھوں دلوں پر راج کر چکے ہیں۔

”پڑھ لو“ کے مطابق ڈرامہ سیریل عینک والا جن میں معطر اور عمران کے کرداروں سے شہرت پانے والے سٹاراچانک برسوں بعد منظر عام پر آگئے۔

معطر کی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیساتھ لی گئی تصویر کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے جاری ہیں جبکہ عمران بھی اپنی جوانی کو پہنچ چکا ہے ۔اگرچہ معطر اور عمران کو اس ڈرامے کے بعد بہت کم ہی سکرین پر دیکھا گیا ہے مگر ان کی حالیہ تصاویر نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

دونوں اب جوانی کو پہنچ چکے ہیں جنہیں دیکھنے والے یہ پہچاننے سے بھی قاصر ہیں کہ یہ وہی عمران اور معطر ہیں جو”عینک والا جن “ میں جنات کا مقابلہ کر کے لاکھوں بچوں کی بہادری کا سبب بنے ہوئے تھے۔

مزید :

تفریح -