پرینیتی کا کم عمری میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف
ممبئی( آن لائن ) بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کم عمری میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بچپن میں سکول جانے کے دوران لڑکے ایسی نازیبا حرکت کرنے کی کوشش کرتے جس سے خوف زدہ ہوجاتی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں کئی اداکارائیں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے اعتراف کرچکی ہیں جس میں سونم کپوربھی شامل ہیں لیکن اب ایک اور اداکارہ نے اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بیان کرکے بھارت میں حوس کے پجاریوں کو بے نقاب کیا ہے۔بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن اور اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ممبئی میں ’’ویمن سیلف ڈیفنس گریجویشن ڈے‘‘ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے بچپن میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے.ان کا کہناتھا کہ میں بچپن میں سائیکل پر سکول جایا کرتی تھی کیونکہ ہمارے پاس گاڑی خریدنے کے پیسے نہیں تھے اور جب میں سکول جاتی تھی تو راستے میں لڑے بہت تنگ کرتے تھے اور ایک دو بار تو انہوں نے میرے کپڑے کھیچنے کی بھی کوشش کی ۔