شاہ رخ ، سلمان اور عامر خان پر سبقت لے گئے

شاہ رخ ، سلمان اور عامر خان پر سبقت لے گئے
شاہ رخ ، سلمان اور عامر خان پر سبقت لے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان ، ساتھی اداکاروں عامر خان اور سلمان خان پر بھی بازی لے گئے ہیں اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے مداحوں کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔
شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھاکہ وہ اتنے پیار کے حقدار ہیں یا نہیں لیکن پھر بھی آپ سب کے شکرگزار ہیں اور دعا ہے کہ آپ سب کو بھی اتنا پیار ملے جتنا آپ لوگوں نے اُنہیں دیا ہے۔
ٹوئیٹرپر عامر خان کے 95 لاکھ 90 ہزار سلمان خان کے 92 لاکھ جبکہ پرینکا چوپڑا کے 77 لاکھ فالوئرز ہیں۔

مزید :

تفریح -