دپیکا کی ایوانکا ٹرمپ کی کانفرنس میں شرکت سے معذرت

دپیکا کی ایوانکا ٹرمپ کی کانفرنس میں شرکت سے معذرت
دپیکا کی ایوانکا ٹرمپ کی کانفرنس میں شرکت سے معذرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے امریکی صدر کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران گلوبل انٹرپرینورشپ سمٹ (جی ای ایس) میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

ہندوانتہا پسندوں کی راکھی ساونت کا منہ کالا کرنے کی دھمکی
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ایک سینئر حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ دپیکا نے ایونٹ کے شرکا میں سے اپنا نام واپس لے لیا ہے،تاہم اس کی وجہ نہیں بتائی گئی۔یہ کانفرنس رواں ماہ 28 نومبر کو ہوگی جس میں ایوانکا ٹرمپ کے ساتھ ساتھ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی شرکت کریں گے۔ دپیکا نے سمٹ کے دوران ایک سیشن بعنوان 'ہالی ووڈ سے نولیو و وڈ سے بولی وڈ: فلمسازی کا سفر' میں بطور سپیکر شرکت کرنی تھی۔واضح رہے کہ فلم 'پدماوتی' کے حوالے سے تنازع کھڑا ہونے سے قبل اداکارہ نے کانفرنس میں شرکت کی ہامی بھری تھی۔

مزید :

تفریح -