آج تک آپ آستین غلط طریقے سے فولڈ کرتے رہے ہیں ،صحیح طریقہ جانئے
پیرس(نیوز ڈیسک) لباس شخصیت کا آئینہ دار ہوتاہے اور سلوٹوں سے بھرپور لباس لاابالی اورغیرذمہ دارشخصیت کا تاثرپیداکرتاہے ۔
اچھی طرح استری کی ہوئی شرٹ کے بازوبھی جب کچھ شوقین لوگ فولڈ کرکے اوپرکرتے ہیں تواسے سلوٹوں سے بھردیتے ہیں اوریوں پورے لباس کا تاثرخراب ہوجاتاہے ۔
یہاں ہم آپ کو شرٹ کے بازوانتہائی صفائی کے ساتھ فولڈ کرنے کا بہت سادہ طریقہ بتاتے ہیں ۔
بٹن کھولیں ،بازوکے کف کو اوپر کی طرف اتنافولڈ کریں کہ اس کا نچلاکنارہ کہنی تک آجائے ۔حسب ضرورت ایک فولڈ اور کرلیں ۔ اب اسے ذراہلاجلا کر ہموار کرلیں ۔
آپ دیکھیں گے کہ یہ روایتی طریقے کی نسبت بہت ہی شانداردکھائی دے گا۔